9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاوس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماوں کے پیغامات موجود ہیں جن میں وہ للکارتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں، پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمان روف حسن صاف صاف تردید نہ کریں، اپنی ساکھ کا خیال رکھیں۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پابند نہیں کہ اپوزیشن کاچیئرمین پی اے سی لگائے، یہ چیئرمین پی اے سی کیلئے دو تین افرادکا پینل دے دیں، ہم سلیکٹ کر لیں گے۔

Recent Posts

ماں بننے کے بعد سے غصہ ختم ہوگیا ، زارا نور عباس کا اعتراف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے…

5 hours ago

نصیرآباد میں فائرنگ ، مقتولین کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے، ضیاءلانگو

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے اور 5افراد کے قتل…

6 hours ago

بریت چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت عدم دستیاب، گزشتہ دنوں خاتون دم توڑ گئی

آواران(قدرت روزنامہ)بریت چیک پوسٹ پر گاڑی کی سہولت موجود نہ ہونے سے خاتون بروقت اسپتال…

6 hours ago

ماشکیل میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 4افراد جاں بحق، 2زخمی

نوکنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں بچہ رائی بارڈر کے قعیب ایرانی سیکورٹی…

6 hours ago

پنجگور ، ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر بچی زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)راتوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ، شدید گرمی…

6 hours ago

غزالہ گولہ سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات، خواتین کے مسائل پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی…

6 hours ago