سانحہ 9مئی ،حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ ، کل اہم اعلان متوقع

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی گئی گئی کال کے جوا ب میں حکومت نے اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ،اہم پالیسی بیان بھی دیں گے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

“جنگ ” کے مطابق تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔ “بے حرمتی ان کی گوارا نہیں, ہونے دینا اب دوبارہ نہیں” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔9مئی کو وفاقی کا بینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا جا ئے گا۔ کابینہ کے اجلاس میں بھی شہدا ءسے یکجہتی کا اظہار کیا جا ئے گا۔ کابینہ 9 مئی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بھی منظوری دے گی۔

Recent Posts

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

21 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

25 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

27 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

30 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

37 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

40 mins ago