اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پانچوں ہائیکورٹس نے اپنے تحریری جوابات جمع کرائے،سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کیں،پاکستان بار کونسل نے اپنی تجاویز جمع کرا دیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ آئندہ سماعت تک سفارشات جمع کرا دیں گے، کیس میں دیگر بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشن نے فریق بننے کی درخواستیں جمع کرائیں،سپریم کورٹ دیگر فریقین کو صرف تجاویز کی حد تک سنے گی،بہتر ہوگا بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر تجاویز جمع کرائیں۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر وکلا تنظیموں میں اتفاق نہ ہو سکے تو الگ الگ تجاویز بھی جمع کر اسکتی ہیں،اٹارنی جنرل بھی وفاق کی جانب سے تجاویز جمع کرا سکتے ہیں،ججز کے الزامات کے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرائے جائیں،کیس کی آئندہ سماعت 7جون صبح ساڑھے 11بجے ہو گی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago