جیل میں یاسمین راشد کا کس سے لڑنے میں وقت گزرتا ہے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
عارف علوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔