لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو . سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی .
عارف علوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں .
اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے . یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے .