وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر سے متعلق گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں، حکومت عوام کو معیاری براڈ بینڈ و انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا اہم کردار ہے، ٹیلی کام انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی کے لیے ملائیشین کمپنی کی سپورٹ اہم ہے، ملائیشین کمپنی ڈیجیٹل پاکستان انیشی ایٹو میں کردار ادا کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے، ملائیشین کمپنی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرے۔ ملائیشین وفد کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کردار لائق تحسین ہے۔