ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زخمی سکول ٹیچر کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول پر لڑکوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سکول پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مہذب معاشروں میں اساتذہ کا احترام لازم ہوتا ہے۔