ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیاہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زخمی سکول ٹیچر کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول پر لڑکوں کے حملے کی شدید مذمت کی . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سکول پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں . مہذب معاشروں میں اساتذہ کا احترام لازم ہوتا ہے . . .

متعلقہ خبریں