پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے پر پی پی پی اور( ن) لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں جبکہ معاہدے کے تحت (ن) لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہوگی۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت (ن )لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہوگی، پنجاب میں پی پی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں کیے جائیں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں ہوں گی۔