ڈیڑھ سالہ بچی کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی حاملہ خاتون کی دردناک کہانی سامنے آگئی، 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
لواحقین نے حکام سے تحقیقات کر کے انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کرنے والی بشریٰ بی بی حاملہ بھی تھی جبکہ سسرالیوں کی جانب سے من گھڑت کہانی بتا کر خاتون کو پاگل قرار دینے کی کوشش کی گئی . پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کے شوہر پولیس ملازم عاطف محمود اور چھ افرادکے خلاف انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا . پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جبکہ خودکشی کرنے والی ماں بیٹی کی نعشیں تاحال نہیں ملی ، ریسیکو آپریشن جاری ہے . . .