بلوچستان میں ڈیجیٹل مردم شماری، سال بعد بھی کام کرنیوالے معاوضے سے محروم


اوتھل(قدرت روزنامہ)محکمہ منصوبہ بندی و شماریات کی جانب سے 2023 میں ایک ماہ کے بجائے تین ماہ میں ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کروائی گئی جس کو ایک سال سے بھی زائد عرصہ بیت گیا۔مردم شماری کا کام کرنے والے اساتزہ تین ماہ تک ماہ رمضان اور شدید گرمی میں بھی اپنے فرائض بہترین انداز میں سرانجام دئیے اس کے باوجود بھی بلوچستان بھر کے اساتذہ کو تاحال معاوضہ نہ مل سکا ت۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا لیکن اب تک محکمہ شماریات کی جانب سے مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ کوبقایہ جات تاحال مل نہ سکا جبکہ ایک ماہ کی مردم شماری میں توسیع کرکے تین ماہ تک بشمول ماہ صیام اور شدید گرمی میں بھی اساتذہ سے کام لیا گیا لیکن انہیں ایک بلاک کی رقم تو ادا کی گئی لیکن اساتزہ اب تک دوسرے بلاک کی رقم سے محروم ہیں مردم شماری میں کام کرنے والے بلوچستان بھر کے اساتذہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و شماریات احسن اقبال جو اسوقت بھی اسی محکمے کے وزیر تھے سے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کی مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ کی بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے فوری رقم جاری کرکے انکی داد رسی کی جائے۔