بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے متعدد رہنما سرگرم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کا فیصلہ پارٹی کرے گی اور کابینہ اسمبلی اجلاس کی تاخیر کی خبریں بے بنیا ہے جلد اپنے وقت پر اسمبلی اور کابینہ کا اجلاس ہوگا بلوچستان حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہے بلوچستان حکومت مستحکم ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے محکمہ کیلئے ایک اچھا سے ایس ایم بی آر لانا ہے جو عام عوام کی مفاد میں ہو۔ علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کا امیدوار نہیں ہوں جو میاں نواز شریف فیصلہ کریں گے ہمیں دل سے قبول ہوگا کیونکہ ہم ہائی کمانڈ کے انڈر میں ہیں ہم پنے خان نہیں ہے کہ شیخ جعفر مندوخیل گورنر بنا اور میں صوبائی صدر بنوں جس کا حق بنتا ہے اس کو اس کا حق ملنا چاہیے جس نے عوام کا خدمت کیا ہو ہم عوامی خدمت گار ہیں نہ کہ گورنر یا صوبائی وزیر بنوں اور سیاست خدمت اور عبادت ہیں اور سیاست تجارت نہیں ہے مگر ہمارے ملک کی بدبختی ہے کہ سیاست کو تجارت میں تبدیل کردیا ہے میں خاران کے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کیڈر کے لوگوں کو آنا چاہے اور نان کیڈر کے لوگوں کو نہیں آنا چاہیے نان کیڈر کے لوگ پانچ سال تک اپنا پیٹ کے بارے میں سوچھتے ہیں اس کو سیاست نہیں کہا جاتا ہے۔