میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا


قلات(قدرت روزنامہ)میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیامزکورہ بجٹ سے قلات شہر کے مختلف کلیوں میں ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں گے حکومت کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے لئے جوفنڈز دیئے گئے وہ کونسلران کے سامنے رکھ دیئے ہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری صوبائی حکومت کی جاری کی گئی بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر بھی نہیں صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈ جاری کریں۔ کونسلران کا مطالبہ قلات میں گزشتہ روز میونسپل کمیٹی قلات کا سالانہ بجٹ اجلاس میونسپل کمیٹی قلات میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صدارت چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری نے کیااجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عبدالحنان مندوخیل وائس چیئرمین رئیس منظور مغل ومیونسپل کمیٹی کے کونسلران نے شرکت کیا اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے تمام کونسلران نے ایک ایک کرکے اپنے اپنے تجاویز دیئے کونسلران نے کہا کہ عوام کی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہر وارڑ کے کونسلران کو انکے فنڈز دینے جائے تاکہ وہ اپنے وارڑ میں خود خرچ کرسکے انہوں نے کہا کہ اتنے کم فنڈز میں وارڑ میں کوئی کام بھی نہیں ہوسکتے عوام ہم سے امید یں لگائیں بیٹے ہیں اجلاس میں چیف آفیسر نے کہا کہ آپ کونسلران اور چئیرمین میونسپل کمیٹی کے ساتھ مل کر یہ بجٹ قلات سٹی میں خرچ کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے خطاب کہا کہ ہم عوامی نمائندےہیں ہمیں ایک سال کا عرصہ گزر گیا ایک سال کےبعدچھوٹا سا فنڈ رلیز ہوا ہیں میں نے اسے آپ سب کے سامنے رکھ کر آپ لوگوں کی رائے تجاویز سے خرچ کرونگا انہوں نے کہا ایک سال کے اندر میں نے جس انداز میں قلات سٹی کے وارڑ ز میں کام کیئے وہ سب آپ کےسامنے عیاں ہیں جتنا بھی ممکن ہوسکے گا سب کو ملاکر کام کرونگا اور میونسپل کمیٹی کوجو فنڈ ملیں گے اسے قلات کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کریں گے اجلاس سے خطاب میں کونسلران نے کہاکہ صرف دو کروڑ 65 لاکھ ترقیاتی اخراجات کے لئے ناقافی صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز فراہم کرے اجلاس سے وائس چیئرمین میر مقبول کانگو حافظ محمد قاسم لہڑی میر منیر احمد نیچاری اور دیگر کونسلران نے بھی خطاب کیا۔

Recent Posts

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

13 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

28 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

39 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

47 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

59 mins ago

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

1 hour ago