لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، پہلی حج پرواز کو روک دیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوگیا جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، آگ لگنے سے امیگریشن سسٹم جل گیا جبکہ عمارت کو خالی کروا دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاؤنٹر سے شروع کردیا گیا ہے۔