’پاکستان کیلئے اس بار کر ڈالو‘مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانیوں کا معاشی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات پر زور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے معاشی بحالی کے لیے انقلابی اقدامات لینے پر زور دیتے ہوئے’پاکستان کے لیے اس بار کر ڈالو‘ مہم کی حمایت کی ہے ۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس فواد اسحاق نے چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسیوں سے تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں۔
دوسری جانب ماہر سیاسی امور ڈاکٹر عامر رضا نے اخراجات میں کمی کے لیے پبلک سیکٹر کے بجائے سول سروسز اور دیگر غیرپیداواری شعبوں میں کٹوتیوں کی تجویز پیش کی ہے۔
ادھر چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نظریاتی اختر اقبال نے کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے ساتھ تمام اراکین قومی اسمبلی سے خود احتسابی اور سادگی اختیارکرنے کی اپیل کی ہے ۔
مزید برآں ماہر ٹیکس امور محمد سمیع اللہ نے معاشی ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت کو انقلابی اقدامات لینے کا مشورہ دیا ہے۔