سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ، دادو اور سبی میں پارا 48 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
ادھر سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں 46، حیدر آباد 45، سرگودھا، ملتان میں 44، لاہور میں 42، پشاور میں 40، اسلام آباد 38 اور کراچی میں 37 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شدید گرم موسم رہنے کے بعد بالائی سندھ، پنجاب کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں شام یا رات کو تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔