9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں لیکن کے پی میں قبول ہیں: ایمل ولی
پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان وفاق میں قبول نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں قبول ہیں ۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ 9 مئی کا مرکزی ملزم آج خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ ہے، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں اور وہ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔