پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔ میزبان کرکٹ بورڈ پر سکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جب کہ محمد عامر نے سکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔مزید برآں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامرکے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبی نیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔

Recent Posts

خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کا کیس؛عدالت نے پنجاب حکومت کو آخری موقع دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حکومت…

1 min ago

(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی…

7 mins ago

’ لوگ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں اور ۔۔‘ اداکارہ در فشاں کا حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی ڈرامے ’ عشق مرشد‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں…

7 mins ago

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر…

24 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

33 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

41 mins ago