بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پٹیشنر کے مطابق وہ چاہتی ہیں انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ تنہائی دور ہو، عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنا دیا گیا، گھر کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے۔

عدالت نے کہا کہ فیملی کو بھی گھر آنے کے لیے سپریٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ گھر کو سب جیل قرار دینے سے قبل مالک سے اجازت لی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا، مالک کی اجازت کے بغیر گھر کو سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

Recent Posts

گورنر سندھ کا کرغستان میں پھنسے سندھ کے طالبعلموں کو مفت فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بشکیک میں پھنسے سندھ سے تعلق رکھنے…

9 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: مریم نواز نے تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو آج پنجاب…

22 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی زندگی پر ایک نظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021…

37 mins ago

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق…

48 mins ago

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں…

56 mins ago

اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال، پاکستان میں سالانہ کتنے لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے…

1 hour ago