پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان
میر سرفراز بگٹی کا اسمبلی میں اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں اظہار خیال
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسمبلی میں اپوزیشن رکن کے پوائنٹ آف آرڈر کے جواب میں اظہار خیال،
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ صوبائی حکومت پی ایس ڈی پی کی ترجیحات کا ازسر نو تعین کررہی ہے۔
عدالت عالیہ بلوچستان کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ڈی پی پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ماضی میں پی ایس ڈی پی ریوڑیوں کی طرح بانٹی گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نےمزیدکہا کہ مثبت تنقید اپوزیشن کا حق غلطیوں کی درستگی ہمارا فرض ہے۔بلوچستان کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے جائز تحفظات دور کرنے کے لئے تیار ہیں۔