کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری

(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے دوسرے روز بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا۔
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے اسپتالوں میں اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کیاگیا تھا اور یہ آج بھی جاری رہا۔
بائیکاٹ کے باعث سول سنڈیمن اور بی ایم سی اسپتال میں او پی ڈیز کے دروازوں پر تالے لگادیے گئے۔
ینگ ڈاکٹرزکے بائیکاٹ کے باعث اسپتال آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
ترجمان وائے ڈی اے کا مؤقف ہے کہ اوپی ڈیزکا بائیکاٹ اسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی پرکیا جارہا ہے، ایم ایس ڈی سے اسپتالوں کو تاحال ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ٹراماسینٹر میں وینٹی لیٹرز غیرفعال اور دو آپریشن تھیٹربند پڑے ہیں، سول اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کیلئے پرائیویٹ افراد کو تعینات کیاگیا لہٰذا اس تمام صورتحال پر بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔