9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا ہونے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہو گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے کام کیا، ایک شخص نے نفرتیں بڑھائیں اور قوم کو تقسیم کیا۔