ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم جنگ کی نتھ پہننے کی خواہش ادھوری رہ گئی، ماہرہ خان کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ جنوبی ایشیاء میں ایک عام روایت ہے کہ شادی شدہ خواتین ناک میں نتھ پہنتی ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے یہ فیشن نتھ پہننے کی شوقین غیر شادی شدہ لڑکیاں بھی اپنا رہی ہیں۔
تاہم حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دلچسپ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ کو ہلکے میک اپ اور سفید لباس میں ناک میں نتھ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ بالی ووڈ سمیت چھوٹی بڑی اسکرینز پر متعدد پروجیکٹس کرنے والی ہر دلعزیز اداکارہ نے کیشپن میں نتھ پہننے کی خواہش کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں اپنی والدہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو تحریر کی کہ میں نے اپنی والدہ سے ناک چھِدوانے کی اجازت طلب کی، جس پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اگر میری ناک چھوٹی ہوتی تو وہ مجھے اس کی ضرور اجازت دے دیتیں۔
ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ مختصر ویڈیو کے کمنٹس میں کئی ساتھی فنکاروں نے تبصرہ کیا اور کہا کہ ان پر نتھ جچ رہی ہے لیکن انہیں چھوٹی نتھ کا انتخاب کرنا چاہئے۔
تاہم ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ صنم جنگ اور ماورا حسین نے بھی اسی مسئلے سے دوچار ہونے کا انکشاف کیا۔ حال ہی میں پردیس منتقل ہونے والی اداکارہ صنم جنگ نے بھی اپنے والد کے ساتھ ہونے والی کچھ اسی نوعیت کی گفتگو شیئر کی۔

انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شادی سے قبل میں نے بھی اپنے والد سے ناک چِھدوانے کی اجازت مانگی تھی، جس پر انہوں نے یہ کہتے ہوئے منع کر دیا کہ جو کرنا ہے شادی کے بعد کرو اور جب شادی کے بعد اجازت طلب کی تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کہ میں انہیں ایسے ہی پسند ہوں۔
اس کے علاوہ اداکارہ ماورا حسین نے بھی اس بات کا اظہار کیا کہ ان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان متعدد بار اپنے انٹرویوز میں اپنی ناک سے متعلق بتا چکی ہیں کہ شوبز کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی ناک بڑی ہے۔