آئرلینڈ کو کمزور حریف نہیں سمجھیں گے ، ہیڈ کوچ اظہرمحمود

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے پلیئرز کو اپنی لوکل کنڈیشنز کا اندازہ ہے ، پلیئرز کو کاؤنٹی کا تجربہ بھی ہے، آئرلینڈ کو سیریز میں کمزور حریف نہیں سمجھیں گے ۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جمعہ سے شروع ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ ٹیم کا ٹریننگ سیشن کافی اچھا رہا تھا، پلیئرز نے ہلکی پُھلکی ٹریننگ کی کیوں کہ لاہور میں ہونیوالے کیمپ میں بھرپور محنت کرکے آئے تھے، آئرلینڈ میں ہونے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے ٹاپ اپ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل تمام پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرنے کیلئے پر امید ہے ،کھلاڑیوں کو اپنی اسٹرینتھ پر بھروسہ ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنے کامبی نیشن کا اندازہ ہے، معلوم ہے کہ کون اوپنرز ہوں گے اور کس نے کہاں کیا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاوور پلے میں اچھا کھیلنا ضروری ہے اور اس کے بعد مڈل فیز بھی اچھا نکالنا ہے جس کی تیاری کی ہے ۔ ٹیم ہر حساب سے تیاری کرکے آئی ہے اور اب اس پر عملدرآمد کا وقت ہے۔اظہر محمود نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے ،اصل ہدف ورلڈ کپ میں اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنا ہے اور اس کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے بڑھیں گے۔

Recent Posts

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

1 min ago

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

10 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

20 mins ago

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمر دلہنیں اور معاشی مشکلات

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

33 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

38 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

46 mins ago