پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں 9 مئی سے متعلق 2 اور سابق نگران وزیراعظم کے فارم 47 سے متعلق بیان پر سپریم کورٹ میں پٹیشن شامل ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے رؤف حسن نے بتایا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی ، دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل اور تیسری پٹیشن سابق نگران وزیر اعظم انورالحق کاکڑ کے فارم 47 کے حوالے سے بیان پر دائر کی جائے گی۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سابق صدر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کو ملنے والے ’قلم باب کعبہ‘ کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی…

5 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ کھنہ کی حدود میں لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے…

13 mins ago

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی…

30 mins ago

ننھے وی لاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف…

40 mins ago

بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ…

50 mins ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

59 mins ago