ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ریزرو میں 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد بینک کے ڈالر ریزرو 9 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 34 کروڑ ڈالر جمع ہیں۔ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر ملنے سے ہوا۔