انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر بلوچستان سمیت پورے ملک کے لوگ شدید غصے میں ہیں اور انسانیت شرمندہ ہے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس جرم میں ملوث درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے . چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم تخریب کاری کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے . . .
کراچی، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں 7محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کر تے ہو ئے واقعہ کو کھلی تخریب کاری قرار دیا ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا مطا لبہ کیا ہے . میڈیا سیل بلاول ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ گوادر میں بے گناہ مزدوروں کا سفاکانہ قتل کھلی تخریب کاری ہے .
متعلقہ خبریں