ہمیں جس پانی بحران کا سامنا ہے اسے نظر انداز کرنا ناممکن ہے، چاہے وہ پھر شہروں میں پینے کے پانی کی قلت کی صورت میں ہو یا زراعت میں کم پیداوار، کئی علاقوں میں آبی وسائل کے زہر آلود ہونے کی یا کسی خطرناک شکل میں ہو . ان تمام خطرات کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں . . .
اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام سیاست، آبادی اور ترقی برائے پارلیمانی فورم اور وسائل میں توازن کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کی . تقریب میں صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان صوبے میں بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنے کی حکمت عملی کو اپنی ترجیحات میں رکھے گی اور بلوچستان حکومت پائیدار ترقی کے ہداف کے حصول کے لیے ایسی دیر پالیسی کی بنیاد رکھی جائے گی جس سے ان مسائل کا حل کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ مستقبل میں انے والی نسلوں اور حکومتوں کو اس حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے صوبائی وزیر پی ایچ ای کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں پانی بحران پر خطرے کی گھنٹیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں، اور یہ بلاوجہ نہیں ہے .
متعلقہ خبریں