سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں ایسے واقعات ہوتے ہیں۔
مایہ ناز سابق کرکٹر سے جب ایک نجی میڈیا پلیٹ فارم پر اینکر نے سوال کیا کہ آپ 9 مئی کے حوالے سے قوم کو کیا پیغام دینا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خوبصورت قول ہے کہ ریاستیں انصاف پر کھڑی ہوتی ہیں اب ظاہر ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا وہاں ایسا ہی نظام چلنا شروع ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کی ذمے داری نہیں ہے بلکہ اس میں معاشرے کے دیگر عناصر بھی اہمیت رکھتے ہیں الغرض حقوق نہ پورا کرنا ناانصافی ہے اور انصاف پر ہی نظام چلتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 9 مئی جن کا مسئلہ تھا ان کی باتیں ہم صبح سے ٹی وی چینلز پر سن ہی رہے ہیں لیکن یہاں ہم کرکٹ پر بات کرنے جمع ہوئے ہیں تو اس پر بات کرلیتے ہیں اور ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago