سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجکاری کمیشن نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے پانچ سالہ پروگرام تیار کرلیا، جسے آج منظوری کیلیے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو پیش کیا جائے گا نیز کمیٹی نجکاری کیلیے پہلے اورآئندہ تین سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلیے تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا، نجکاری کمیشن نے نقصان والی سرکاری کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے، اس وقت سرکاری شعبے میں87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں، وفاقی وزارتوں نے 39 سرکاری کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے، نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو سٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے۔
سرکاری کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، انہیں گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے تجویز بھی دی گئی ہے، ان کیلئے پیکیج کا فیصلہ نجکاری کمیٹی کرے گی۔