تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے شروع کی گئی، حکومت ٹیکس کی بنیاد میں توسیع کیلیے اس اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے پر عزم ہے۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس فراڈ اور جعلی انوائسزکے واقعات کا پتہ لگانے اور چوری شدہ سیلز ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کا ایک موثر طریقہ کار وضع کرے، تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنانے کیلیے بھی اقدامات کرے۔
اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران شریک ہوئے۔