کھیل
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جمعہ کی الصبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر جمعے کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے تاہم آئرش ٹیم کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
فاسٹ بولر کی روانگی میں تاخیر کی وجہ میزبان ملک کی جانب سے ویزہ جاری نہ ہونا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور اعلیٰ حکام کی کوششوں سے فاسٹ بولر آئرلینڈ کا ویزہ جاری ہوا، قبل ازیں بورڈ عامر کی ویزہ کو لیکر کرکٹ آئرلینڈ سے تعلقات سرد مہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو انگلیںڈ کیخلاف مدمقابل آئے گی۔