جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ ہیلی بیبر کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر پوسٹ کیں۔

جسٹن بیبر نے ان تصاویر کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ وہ اور ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
گلوکار کی جانب سے اعلان کے بعد ہالی ووڈ فنکاروں سمیت مداحوں نے اس جوڑی کو مبارکباد دی اور اُن کے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیلی بیبر کے حمل کی خبر، اُس وقت سامنے آئی کہ جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جسٹن بیبر کے ساتھ اُن کی ازدواجی زندگی کافی مسائل کا شکار ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر پہلے بچے کی پیدائش کی خبر پر بہت خوش ہیں، وہ اپنے خاندان کو بڑھانے اور پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔

Recent Posts

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

6 mins ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

16 mins ago

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3…

26 mins ago

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

36 mins ago

دانتوں میں برش ناشتے سے پہلے کرنا چاہیے یا بعد میں؟ ڈاکٹرز نے جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک سوال جو لوگوں کے ذہنوں میں اکثر آتا ہے کہ دانت…

48 mins ago

چیف جسٹس کو ملنے والے ’قلم باب کعبہ‘ کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی…

56 mins ago