اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم دیدیا، عدالت نے سیل کردہ تندور ڈی سیل کرنے اور گرفتار لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ کل 12بجے بیٹھ کر مشاورت سے نئی قیمتوں کا تعین کریں،نئی قیمتیں متعین کرکے تین دن میں عدالت میں رپورٹ دیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اور نان کی نئی کم قیمتوں کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے، ابھی پہنچے نہیں،جسٹس طارق جہانگیری نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل نہیں پہنچے تو عدالت انتظار تو نہیں کرے گی،سٹیٹ کونسل نے کہا کہ پہلے گندم کا بحران ہوتا تھا اس بار گندم بہت زیادہ ہو گئی ہے،آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو چکی ہے، قیمتیں اس لئے کم کیں،آٹےکی قیمت بڑھے تو یہ فوری قیمت بڑھا دیتے ہیں، کمی کے ساتھ کم نہیں کرتے،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ عدالت نے تندور والے غریب لوگوں کا مفاد بھی دیکھنا ہے،تندور والے جون جولائی میں دہکتی آگ میں جا کر روٹی لگاتے ہیں،عدالت نے ریڑھی لگانے والے غریب کا مفاد بھی دیکھنا ہے،روٹی کی قیمت امیر آدمی کا مسئلہ نہیں، انہیں تو روٹی کی قیمت ہی نہیں پتہ۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

1 hour ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

3 hours ago