’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا،ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا، سینیٹ رکن کی صورت مین چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا،ذرائع کاکہنا ہے کہ صرف الزامات پر کسی رکن یا سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایاجائے گا،انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ایک ماہ سے ایک سال تک قید بھگتے گا، متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا، نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا، نیب افسر متعلقہ سیاسی اور منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دےگا۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago