بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے ریلیکس ہو گئے: مشعال یوسف زئی


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے ریلیکس ہو گئے ہیں۔
پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال اعظم یوسفزئی نے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بچوں اور خواتین کے حقوق اور گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسف زئی نے مزید کہا ہے کہ گھریلو تشدد سے متعلق نئے قوانین لا رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی مشیر برائے سماجی بہبود نے یہ بھی کہا ہے کہ گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے ہیلپ لائن قائم کریں گے۔