ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والی بھارتی ویب سیریز “ہیرا منڈی” میں “ملکہ جان” کا کردار ادا کرنے والی منیشا کوئرالا نے سیریز میں رومانوی اور عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی۔

“ہیرا منڈی” کو یکم مئی کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا تھا، اس میں منیشا کوئرالا، فریدہ جلال، سوناکشی سنہا، ریچا چڈا اور فردین خان سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ویب سیریز میں تقریباً تمام مرکزی اداکاراوں کے عریاں اور رومانوی مناظر بھی ہیں، جس وجہ سے انہیں بھی تنقید کا سامنا ہے اور اب منیشا کوئرالا نے بھی اپنے ایک متنازع منظر پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں انہوں نے “بولی وڈ ببل” کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کا اور شیکھر سمن کا بگھی کے دوران شوٹ کیا گیا سین پہلے ویب سیریز کا حصہ نہیں تھا۔منیشا کوئرالا اور شیکھر سمن پر ویب سیریز کے دوران بگھی میں نامناسب سین فلمانے پر تنقید کی جا رہی ہے جب کہ فلم ساز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سکرپٹ میں مذکورہ سین شامل نہیں تھا اور نہ ہی پہلے سے انہیں اس متعلق بتایا گیا تھا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

55 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago