ثنااللہ زہری سے زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری سے عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے ملاقات کی سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ خان زہری نے نومنتخب رکن اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو دوبارہ کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ملاقات میں موجود سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعلی نواب ثنااللہ زہری نے کہا کے پیپلزپارٹی کی طرح عوامی نیشنل پارٹی کی بھی طویل جدوجہد ہے
انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں ۔ نواب ثنااللہ زہری امید ہے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری سے ہمارے دیرینہ مراسم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔