زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو تحریک اور رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی آمد، دھرنے کے شرکا سے ملاقات کی۔
خطاب کرتے ہوئے ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ میں زمینداروں کے لیے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاں گا کیونکہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گرم علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔