چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار
چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں، باب دوستی ٹریولنگ پالیسی، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں بحالی پر مذاکرات ہوں گے، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حکومت کمیٹی میں اسپیکر عبدالخالق اچکزئی، وزیر داخلہ ضیاءلانگو اور دیگر وزرا شامل ہیں۔
دھرنے کے سربراہ مولوی منان کے مطابق وزرا کمیٹی با اختیار ہو تو مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہے۔واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر شاہراہ پر تاجر اور محنت کشوں کے احتجاجی دھرنے کے 200دن مکمل ہو گئے۔