میلے میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق


جھنگ(قدرت روزنامہ)میلے میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ پر لدھن امام کے عرس کی تقریبات کے دوران پیش آیا جہاں اچانک تیز بارش آنے کے پر زائرین میں بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق بھگدڑ میں کچلنے جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔