پرتگال میں لاہور کا نوجوان ریسرچ اسکالر ڈکیتی مزاحمت پر قتل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال میں لاہور کے ایک نوجوان ریسرچ اسکالر کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، مقتول کی لاش پاکستان نہ بھجوائی جا سکی۔
مقتول کے اہلخانہ کے مطابق انتھونی کینسر ریسر چ کے پراجیکٹ کیلئے پرتگال گیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے موبائل، کیش اور لیپ ٹاپ لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے قتل کردیا تھا۔
ورثا کے مطابق مقتول نے سویڈن سے ماسٹرز اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔
مقتول انتھونی کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور مقتول کو انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔