کراچی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت طلب کرنے پر سی آئی اے پولیس انسپیکٹر گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بلیک میل کرکے رشوت طلب کرنے پر سی آئی اے پولیس انسپیکٹر کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انسپیکٹر عابد علی ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پولیس انسپیکٹر عابد علی، عدنان نامی شخص کے خاندان سے پہلے 30 لاکھ روپے وصول کر چکا تھا اور مزید 8 لاکھ کا مطالبہ کر رہا تھا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ عدنان دبئی سے 25 مارچ کو کراچی پہنچا تھا اور یورپ جانا چاہتا تھا۔