ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن جدت کی جانب اہم قدم ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن جدت کی جانب اہم قدم ہے . وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے عالمی کنسلٹنگ فرم میکنزی اینڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس وصولی کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے شفافیت اور محصولات میں اضافہ ہوگا .

اجلاس میں وزارت خزانہ،ایف بی آر، کارانداز اور کنسلٹنگ فرم کے حکام نے شرکت کی . وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے پائیدار اقتصادی ترقی کوفروغ ملے گا . معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے . چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ایف بی آر کے آپریشنز کو جدید بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے محصولات کی وصولی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا . علاوہ ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی ہائی کمیشن کے تحت یوکے پاکستان گرین انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں بین الاقوامی موسمیاتی فنانس بڑھانے کیلیے جدید فنانسنگ آلات کو استعمال کرنے کے پاکستان کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا . انھوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے . دسمبر2024 تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں