کراچی، اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ اب تک 1800 سے زائد افراد کو موٹر بائیکس دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں جن جن کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں انہیں بائیکس دیں گے۔
بیل آف ہوپ پر آنے والے افراد میں امدادی رقوم کے چیکس بھی بانٹے گئے۔ اس کے علاوہ کرسمس کے موقع پر اعلان کردہ آٹھ افراد کو پلاٹ کے کاغذات بھی دیے گئے۔