وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔
ایک گریڈ اپ پوسٹ پر تعینات تمام افسران کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ، اعلامیہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ،تعین کردہ گریڈ میں متعلقہ گریڈ کا افسر تعینات کیا جائے۔

متعلقہ گریڈ کے افسر کی عدم دستیابی کی صورت میں ترقی کے منتظر سئنیر ترین افسر کو تعینات کیا جائے۔اس متعلق منظوری بھی چیف ایگزیکٹو سے لینا لازم ہوگی ۔