گوادر میں 7پاکستانی مزدوروں کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں،وزیرداخلہ بلوچستان


صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر افراد کو انکے انجام تک ضرورپہنچایا جائے گا ،میرضیااللہ لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگونےکہا کہ گوادر میں 7پاکستانی مزدوروں کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر افراد کو انکے انجام تک ضرورپہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر کرتے ہیں، صوبائی وزیر نےکہا کہ زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے ضروربات چیت کی جائے گی ۔ترقی کے خلاف بات کرنا ملک دشمنی ہے۔حکومت اگر گوادر میں ترقی لانا چاہتا ہے تو اسکے خلاف سٹرکوں پرنکالناعوام کے ساتھ زیادتی اور سیاست ہے۔
ہمیشہ سیاست سے ہٹ کر اپنے لوگوں کے حقیقی مسائل پر بات کرنی چاہے۔حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں گئے۔گوادر میں عوام کےمنشاہ کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔