وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے، راجا پرویز اشرف
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تنظیمی معاملات سے متعلق تبدیلی معمول کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دوستوں کی مشاورت سے تنظیمی امور میں تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کمزوری کا تاثر دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وفاق کو مضبوط رکھنے کی سیاست کرنے کی ضرورت ہے، ہم تجربہ کار اور نوجوان قیادت کا گلدستہ پیش کریں گے۔