بلوچستان سے مسلح لوگ کچے میں متنازعہ علاقوں سے داخل ہوئے، وزیر داخلہ سندھ
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ بلوچستان سے مسلح لوگ سندھ میں آکر کچے کے علاقوں تک پہنچ گئے۔ ایک تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی مسلح جتھا داخل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے بلوچستان سے کچے کے علاقوں تک پہنچنے کی بات کی جا رہی ہے وہ ان علاقوں سے وہاں پہنچے ہیں جو ہمیشہ سندھ پنجاب کی حدود کے حوالے سے متنازعہ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوو¿ں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن تو جاری ہے لیکن اس آپریشن میں کچھ روز قبل بلوچستان کا ایک بگٹی قبیلہ بھی کود پڑا تھا۔