اوربلوچستان میں پہلی مرتبہ فشریز پالیسی بنائی جارہی ہے تاکہ صوبے کی جو 20فیصد آبادی ماہی گیری سے منسلک ہے ان کے روزگار کا تحفظ کرکے ان کی معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے . صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالنگ کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں حکومت عوام کی منشا کے مطابق اقدامات اٹھائے گی،پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز برکت علی رند نے کہا کہ حکومت ٹرالر مافیاز کے خلاف کارروائی کررہی ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر فشریز سندھ سے بھی میری ملاقات ہوئی ہے ان کے ساتھ بھی اس مسئلے کو اٹھایا ہے ، وزیراعلی بلوچستان نے ٹرالرز کی مکمل روک تھام کا ٹاسک مجھے سونپا ہے ایک ماہ کے اندر ٹرالرز کا خاتمہ کیا جائے گا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن کی پیش کردہ قرار داد پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے قرارداد کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فشریز پالیسی ترتیب دے رہی ہے جس کے تحت جتنی بھی فشنگ بوٹس ہیں ان میں ٹریکر نصب کیے جائیں گے فشریز ایکٹ میں ترمیم بھی کی جارہی ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوگا . انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کو روکنے کے لیے جتنے بھی اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائیں گے اور فشریز کے شعبے کو صنعت کا درجہ دیکر ماہی گیروں کو لیبر قرار دیا جا رہا ہے فش لینڈنگ جیٹی بنائے جارہے ہیں .
متعلقہ خبریں